
کابل : طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پنج شیر پر مکمل کنٹرول کا باضابطہ اعلان کردیا، کابل میں نیوز کانفرنس کے دوران ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پنج شیرمیں لڑائی نہیں چاہتےتھے لیکن مزاحمت کرنی پڑی، جنگ کے دوران بھی عام شہریوں کے مفاد کو دیکھا تھا، سہولتیں فراہم کریں گے، ہماری کوشش تھی افغانوں کونقصان نہ پہنچے، پنج شیرکے عوام ہمارے بھائی ہیں، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک اورانتقامی کارروائی نہیں ہوگی، انہیں بھی دوسرے صوبوں کی طرح سب کیلئے عام معافی کا اعلان کرچکے ہیں، افغانستان میں اب جنگ کا دورختم ہوچکا، عوام مزید جنگ نہیں چاہتے، طالبان کی ترجیح امن ہے، امن وامان کیلئے خصوصی فورسز تشکیل دی ہیں، افغانستان میں امن سےعالمی برادری کو بھی فائدہ ہوگا، افغان عوام کو امن اور تعمیر و نو میں شامل کیاجائےگا، حکومت میں توانا اور اچھے لوگوں کو لائیں گے۔


































