
کابل : پنج شیر میں طالبان کے اعلان فتح کے بعد کابل گولیوں کی تڑٹڑاہٹ سے گونج اٹھا، فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 41زخمی ہوگئے، طالبان نے فائرنگ میں ملوث 50 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا، کابل کی صورتحال کے بعد طالبان نے ہوائی فائرنگ پر پابندی لگادی، چیف کمانڈر ملا محمد یعقوب نے کہا ہے ہوائی فائرنگ بیت المال سے خیانت ہے، آئندہ جو کوئی بھی ہوائی فائرنگ کرے گا اسکو سزا دی جائے گی اور اسلحہ ضبط اور اسکو پکڑا کر جیل میں ڈالا جائے گا۔


































