Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

دریائے ستلج کے سیلاب کی تباہ کاریاں، مزید سینکڑوں آبادیاں ڈوب گئیں

بہاولنگر، پاکپتن، بہاولپور: دریائے ستلج کے سیلاب کی تباہ کاریاں نہ رکیں، مزید سینکڑوں آبادیاں ڈوب گئیں اور زمینی رابطے منقطع ہو گئے. تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں بھوکاں پتن کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ابھی بھی جاری ہے، ضلع بہاولنگر میں سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس سے ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے متعدد حفاظتی بند اور سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں، درجنوں آبادیاں پانی کی لپیٹ میں آ گئی ہیں، چاروں اطراف پانی ہی پانی موجود ہے، 100 سے زائد آبادیوں کے زمینی راستے ابھی تک منقطع ہیں۔
ہزاروں ایکڑ پر فصلیں زیر آب آ گئیں، سیلابی پانی رہائشی ڈیروں، مکانوں میں داخل ہو گیا ہے، دریائی بیلٹ کے اسکول بھی بند ہیں جبکہ بجلی سپلائی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اہل علاقہ کے ساتھ ملکر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ریسکیو ٹیموں نے پانی میں پھنسے 11940 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا، انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو 30 فلڈ ریلیف کیمپس پر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
ادھر نقل مکانی کرنیوالے افراد شدید مشکلات سے دوچار ہیں، متاثرین کے لئے خوراک کی شدید قلت، جانوروں کے لئے بھی چارہ دستیاب نہیں ہے، متاثرین کی بڑی تعداد کھلے آسمان تلے حکومتی ریلیف کی منتظر ہے۔
دوسری جانب رام پور پل کے قریب نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، پانی سے سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی، گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کر رہے ہیں، باربار کال کرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کا عملہ نہ پہنچا، کھیتوں میں پانی داخل ہونے سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ادھر احمد پور شرقیہ میں ہیڈ پنجند پر پانی کی آمد ایک لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے، ہیڈ پنجند سے دریائے ستلج کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، ہیڈ پنجند پر پانی کی آمد 1 لاکھ 9 ہزار 3 سو 28 کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج 92 ہزار 7 سو 34 کیوسک ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular