
خرطوم: سوڈان کے دارلحکومت خرطوم میں ہزاروں افراد فوجی بغاوت کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے۔فوجی بغاوت کا ایک سال مکمل ہونے پر خرطوم میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔ مظاہرین نے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ کے نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ فوج بیرکوں میں واپس جائے اور گذشتہ سال بغاوت کے خلاف احتجاج میں مارےگئے افراد کو انصاف فراہم کیا جائے۔ فوجی سربراہ عبدالفتاح البرہان نے گزشتہ سال 17 نومبر کو وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک کی حکومت ختم کرکے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔ فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

































