
کراچی : سندھ حکومت نے 17 سال اور زائد عمر کے طلبہ کے ویکسین لگوائے بغیر کالج میں داخلے پر پابندی لگادی ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 17 سال اور اس سے زائد عمر کے طلباء و طالبات کو کورونا ویکسین لگوانا ضروری ہے ویکسین نہ لگوانے والے طلبہ کالج میں داخلے کے علاوہ تحریری و عملی امتحان میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے.


































