Thu Oct 22, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

برطانیہ میں ہڑتالوں کا موسم، انڈر گراؤنڈ ریلوے ورکرز کی ہڑتال، ہزاروں شہری پریشان

لندن: معاشی بحران کے سبب برطانیہ ہڑتالوں کی لپیٹ میں آگیا۔ لندن میں انڈر گراؤنڈ ریلوے ورکرز کی ہڑتال سے ہزاروں شہری مشکلات کا شکار ہوگئے۔ 24 گھنٹے پر مشتمل ہڑتال سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بس اسٹاپ پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تنخواہیں نہ بڑھانے کیخلاف یہ انڈر گراؤنڈ ورکرز کی مسلسل چھٹی ہڑتال ہے۔ اُدھر تین لاکھ سے زیادہ نرسوں کے بعد ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین نے بھی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلئے ہڑتال کے حق میں ووٹ دیدیا۔ حکومت کی مناسب تجاویز سامنے نہ آنے پر 18 نومبر کو تفصیلات کا اعلان کردیا جائے گا۔ ہیتھرو ائیرپورٹ کے سینکڑوں ملازمین 18 نومبر سے 21 نومبر تک تین روزہ ہڑتال کریں گے۔ ڈیڑھ سو یونیورسٹیوں کے 70 ہزار سے زائد ملازمین نے 24، 25 اور 30 نومبرکو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ماحولیاتی اداروں کے ملازمین ۔ بندرگاہوں کے ملازمین اور رائل میل ورکرز نے بھی ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular