Tue Oct 13, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی

روزانہ کی خبریں

مغربی کنارے کا الحاق روکنے کے اقدامات کئے جائیں، محمود عباس

اوسلو : صدر محمود عباس نے ناروے کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے اور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے کے الحاق کے اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اوسلو میں ناروے کی پارلیمنٹ کے صدر سے ملاقات میں محمود عباس نے غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم بنانے، انسانی امداد کی ترسیل، تعمیر نو کے فروغ، جبری بے دخلی اور الحاق کی روک تھام پر زور دیا۔ عباس نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم میں اسرائیلی خلاف ورزیاں، نوآبادیاتی توسیع اور مقدس مقامات کو لاحق خطرات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حالیہ فیصلے الحاق کو گہرا کرنے، بستیوں کی توسیع اور اراضی پر قبضے کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ صدر عباس نے یورپی یونین اور عالمی برادری سے فوری و مؤثر اقدامات اور اسرائیلی حکومت کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا، جبکہ ناروے، یورپی یونین اور امریکا پر زور دیا کہ وہ فلسطینی ٹیکس رقوم کی غیرقانونی کٹوتیوں سمیت مالی دباؤ ختم کرانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular