Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

سکھ رہنما کا قتل، کینیڈا کا شواہد عام کرنے سے انکار

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے سے متعلق شواہد عام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے ایک مرتبہ پھر ہندوستان پر کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام عائد کردیا اور کہا کہ ہندوستان کے ساتھ کئی ہفتوں پہلے معتبر شواہد اور معلومات کا تبادلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ تعمیری کام کرنے کے لئے موجود ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ مشغول ہوں گے تاکہ ہم اس سنگین معاملے کی تہہ تک پہنچ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان تحقیقات میں تعاون کرے۔ قانونی کی بالا دستی اور اپنے شہریوں کے تحفظ پر ہمارا وقف واضح ہے۔ ادھر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے۔ ہندوستان یقینی بنائے کہ واقعہ میں ملوث افراد کا احتساب کیا جائے۔ بلنکن کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر ہندوستان اور کینیڈا سے قریبی رابطے میں ہیں، یہ اہم ہے کہ تحقیقات مکمل ہوں اور ان کا نتیجہ نکلے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular