Tue Oct 13, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی

روزانہ کی خبریں

گلگت میں شیعہ سنی مل کر جمعہ اور عید کی نماز ادا کریں، علامہ راحت حسین الحسینی

گلگت : قائد ملت جعفریہ گلگت سید راحت حسین الحسینی نے گلگت بلتستان میں مذہبی ہم آہنگی کا فارمولا پیش کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ عید اور جمعہ کی ایک ایک نماز اہل سنت اور اہل تشیع مساجد میں مشترکہ طور پر ادا کی جائے، امامیہ کونسل کے زیر اہتمام گلگت میں یوم حسین کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سید راحت حسین نے کہا کہ تمام مسلمانوں کا قبلہ ایک ہے، مسجد نبوی ایک ہے اور حج کے موقع پر امام کعبہ کی امامت میں نماز پڑھنا جائز ہے، ایک خدا اور ایک رسول ؐ کے ماننے والے کعبہ میں اکٹھے ہوسکتے ہیں تو گلگت بلتستان میں امن و بھائی چارگی کے لئے اکٹھے کیوں نہیں ہوسکتے؟ آغا راحت حسین نے کہا کہ جب ہمارا نبی ایک، قرآن ایک، کعبہ ایک تو پھر اختلاف کیسا، آپس میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دے کر مسلمانوں کے مابین رنجشوں کو ختم کیا جا سکتا ہے، عالم کفر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ڈٹ سکتے ہیں، آغا راحت حسین الحسینی نے تجویز دی کہ علاقے میں تمام مسالک کے اتحاد کے لئے ایک عید کی نماز مشترکہ طور پر اہلسنت عید گاہ اور دوسری عید پر امامیہ عیدگاہ میں ادا کی جائے، ایک جمعہ کی نماز مل کر امامیہ مسجد میں اور دوسری مرتبہ اہلسنت مسجد میں ادا کی جائے، ہم باہمی اختلافات کو ختم کرکے ہی دین و دنیا میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ مسلمانوں کے چاروں بڑے فرقوں سنی، شیعہ، اسماعیلی اور نور بخشی کے مابین مشترکات زیادہ ہیں اور اختلافات کم ہیں، ہم مشترکات لیکر آگے بڑھیں تو کوئی وجہ نہیں کہ تفرقے میں آجائیں اور منتشر ہو جائیں اور پھر دشمن ہمیں آپس میں لڑا کر کامیاب ہو جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular