Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی حملے میں یمنی وزیراعظم سمیت کئی وزرا شہید

صنعا: یمن کی حکومت نے اٹھائیس اگست کو اسرائیلی حملے میں وزیراعظم احمد غالب الرحاوی اور ان کی کابینہ کے وزرا کی شہادت کی تصدیق کردی۔ یمنی حکومت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہید وزیراعظم کی شہادت یمن کی فلسطینیوں سے یکجہتی کے جذبے کو مزید مضبوط بنائے گی۔ شہید یمنی وزیراعظم فلسطین کی آزادی کے وکیل کے طور پر مشہور تھے.
یمن کی حکومت نے جمعرات کو کئے گئے حملے میں شہادتوں کی تصدیق کردی۔ اٹھائیس اگست کو وزیراعظم احمد غالب الرحاوی کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر دارالحکومت صنعا میں اجلاس جاری تھا۔ تقریب میں حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا تھا۔جس پر اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کردی۔ حملے میں شہید یمنی وزیراعظم نے دس اگست دو ہزار چوبیس کو عہدہ سنبھالا تھا۔ شہید وزیراعظم احمد غالب فلسطین کی آزادی کے وکیل کے طور پر مشہور تھے۔
شہید وزیراعظم احمد غالب الرحاوی نے یمن کی ترقی اور اسرائیل کیخلاف مزاحمتی تنظیم انصار اللہ کے حملوں کی بھرپور حمایت کی۔ شہید نے یمن پر غیر ملکی حملوں اور قبضے کے خلاف عالمی فورم پر بھی بھرپور آواز اٹھائی۔ شہید عرب اور مسلم اتحاد کے داعی مانے جاتے تھے۔
اسرائیلی حملے میں وزیراعظم کے علاوہ یمنی وزیر خارجہ، وزیر توانائی، وزیر نقل و حمل، وزیر سماجی امور، وزیر انصاف، وزیر کاشتکاری، وزیر اقتصاد نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular