Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

ایران میں اربعین حسینی کی مناسبت سے ساتویں اربعین ورلڈ ایوارڈ کا اعلان

تہران : ایران میں اربعین حسینی کی مناسبت سے ساتویں اربعین ورلڈ ایوارڈ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں اربعین سے متعلق کتاب، سفرنامے، فلم، تصاویر اور سوشل میڈیا کے ذریعے نشر اور شائع کئے گئے مواد پرایوارڈ دئے جائیں گے، کتابی مقابلے میں اربعین سے متعلق پچهلے دوسال کے دوران اردو اور انگریزی زبانوں میں شعری اور نثری کتابوں کے مولف، مصنف، مترجم اور ناشر شامل ہوسکتے ہیں، تصویری مقابلے میں ایک تصویر یا فوٹو کلیکشن کے ساتھ شامل ہوا جاسکتا ہے، فوٹوگرافر تصاویر جے پی ای جی فارمیٹ اور 300 ڈی پی آئی پی ڈی ایف ریزولوشن میں ہونا چاہیے، سفرنامے کے مقابلے کیلئے اربعین مارچ کے واقعات، امام حسین(ع) سے مودت کی حکایات، مختلف ممالک میں زیارت اربعین کے رسومات کی تفصیلات، مختلف اقوام پر اربعین مارچ میں شرکت کے اثرات اور سفر اربعین سے متعلق مختلف دیگر موضوعات پر مبنی تحریریں، ایوارڈ سیکریٹریٹ کو ارسال کریں، فلمی مقابلے کیلئے اربعین حسینی مارچ، زیارت اربعین کے اثرات، امام حسین سے محبت و مودت کی عکاسی کرنے والے مناظر پر مشتمل موبائل فون یا ویڈیو کیمرہ سے تیار مختصر اور دستاویزی فلمیں بهیج سکتے ہیں، فلم زیادہ سے زیادہ 30 منٹ کی ہونی چاہئے، سوشل میڈیا مواد کے مقابلے میں فیس بک اور انسٹاگرام شامل ہیں اور اس کا موضوع سید الشهداء سے اظہار محبت کے جلوے رکھا گیا ہے، مقابلے میں شرکت کیلئے صفحات دیکهنے والوں کی مجموعی تعداد، عاشورا اور امام حسین سے مربوط صفحات کا مجموعی شائع شدہ مواد سے تناسب، دکهائے گئے مثبت رد عمل کی مقدار، تبصروں کی مجموعی تعداد، شائع شدہ مواد کے تنوع اور ان کی کیفیت کی تفصیلات شامل ہیں، شرکت کے شوقین افراد مزید معلومات مندرجہ ذیل ذرائع سے حاصل کرسکتے ہیں۔

Web: www.intlarbaeen.com
Instagram: intl_arbaeen_award
Facbook: @InternationalArbaeenAward
Email: arbaeen@icro.ir
Tel: +982188934301
Cellphone: +989395999393

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular