
میڈیارپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سینٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ، بیٹی مریم صدیقہ اور چھوٹے بیٹے علی کو دیگر خواتین اور افراد کے ساتھ گرفتار کرکے کوہسار تھانے میں بند کردیا۔ مظاہرین نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے غزہ میں خاتون ڈاکٹر الاء النجار کے 9 بچوں کی شہادت پر بچوں، ڈاکٹرز اور ماؤں کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا۔ تاکہ مائیں،بچے اور ڈاکٹرز آکر اپنی تعزیت کریں اور ڈاکٹر آلاء النجار کے نام اپنا تعزیتی پیغام تحریر کریں، یہ کوئی احتجاجی کیمپ نہیں تھا۔


































