
نیویارک: سلامتی کونسل نے افغانستان میں امن مشن جاری رکھنے سے متعلق قرارداد متقفہ طور پر منظور کرلی، قرارداد میں افغانستان میں امن آپریشنز کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ داعش ،القاعدہ سمیت دہشت گردتنظمیوں کوافغانستان میں پیر جمانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، امید ہےافغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، افغانستان کو اس کے اقتصادی وسائل تک رسائی کی ضرورت ہے، منیر اکرم نےافغانستان کےمنجمد اکاؤنٹس کی فوری بحالی کامطالبہ کردیا، چینی سفیر گینگ شوانگ نے بھی افغانستان کےمنجمد اثاثے فوری بحال کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا اقوام عالم کونئی افغان حکومت کاساتھ دیناہوگا، نئی حکومت سے خواتین وانسانی حقوق کےتحفظ کی درخواست کریں گے، افغانستان کے مندوب غلام اسحاق زئی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبان کو تسلیم نہ کرے اور ان پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں، طالبان نے پنجشیر صوبے میں بڑے پیمانے پر ظلم و بربریت کا مظاہرہ کیا۔


































