Thu Oct 22, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

کربلائے معلیٰ میں زائرین کا سمندر، اربعین پر دو کروڑ سے زائد کی پرسہ داری

کربلا : اربعین پر کربلائے معلیٰ میں دنیا کے مختلف ممالک اور عراق بھر سے لاکھوں زائرین نے کربلا پہنچ کر نواسۂ رسول (ص)، فرزند علی و بتول (ع)، قائد انسانیت، حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ عالیہ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ نجف سے کربلا تک انسانوں کا ایک سمندر تھا جو پوری عقیدت کے ساتھ سفر عشق میں مشغول رہا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال دو کروڑ 11 لاکھ سے زائد زائرین نے کربلا کا رخ کیا۔ جن میں سے 50 لاکھ غیر ملکی تھے۔ اربعین حسینی کے موقع پر کربلائے معلی میں زائرین کا سمندر دکھائی دیا۔ کربلا زائرین سے کھچا کھچ بھرا رہا۔ کربلا سے نجف کے راستے میں زائرین کی خدمت کیلئے جگہ جگہ سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ جگہ جگہ مواکب قائم کیے گئے جہاں زائرین کے آرام اور کھانے پینے کا بندوبست کیاگیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular