
ریاض : سعودی سرحدی محافظوں نے درجنوں افریقی تارکین کو قتل کرکے اجتماعی قبر میں دفن کردیا۔ یہ انکشاف یمنی سرحد کے نزدیک ایتھوپیا کے درجنوں تارکین کی اجتماعی قبر کی دریافت سے ہوا۔ اس اجمتاعی قبر نے افریقیوں کے خلاف ریکارڈ مظالم کے نئے گوشے بے نقاب کردئے ہیں۔ سعودی حملوں میں بچ جانیوالوں نے یمن کے المسیرہ چینل کو بتایا کہ سعودی فوجیوں نے جان بوجھ کر درجنوں ایتھوپیائی تارکین کو ایک کمرے میں جمع کرکے کرنٹ چھوڑ دیا۔ سعودی سرحدی محافظ تارکین پر براہ راست گولی چلاتے ہیں، اکثر مارٹر کا استعمال کرتے ہیں ۔ روزانہ پانچ تارکین وطن کو سرحد پرقتل کیا جاتا ہے اور بہت سے زخمی ہوتے ہیں۔ برسوں سے انسانی حقوق کی تنظیمیں سعودی عرب میں ایتھوپیا کے تارکین وطن کی حراست کی مذمت کرتی رہی ہیں۔

































