Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب اپنا ایٹمی پروگرام سخت نگرانی میں دینے پر رضامند

جنیوا : سعودی عرب نے اپنی ایٹمی سرگرمیوں کو آئی اے ای اے کی سخت نگرانی میں دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اس اقدام کا سعودی عرب سے برسوں سے مطالبہ کررہی تھی۔اس سے وہ مکمل طور پر جوہری تحفظات کی طرف سوئچ کرے گا۔ سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے آئی اے ای اے کی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب نے اپنے چھوٹی مقدار کے پروٹوکول کو منسوخ کرنے اور مکمل جامع حفاظتی اقدامات کے معاہدے پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ شہزادہ عبد العزیز نے یہ نہیں بتایا کہ کیا باقاعدہ سی ایس اے کے علاوہ سعودی عرب آئی اے ای اے کے اضافی پروٹوکول پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جو کسی بھی وقت فوری معائنے کے علاوہ وسیع پیمانے پر اور مداخلت والی جانچ پڑتال کی اجازت دیتا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایک انٹرویو میں کہا تھاکہ ان کا ملک جوہری ہتھیاروں کا خواہاں نہیں ہے۔ لیکن ایران نے ایٹم بم بنایا تو وہ بھی ایسا کرے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular