Thu Oct 22, 2026

خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی یمنی فوج کی پیشقدمی، تعز کے 11 اضلاع سے سعودی ملیشیا کو نکال دیا گیا ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ

روزانہ کی خبریں

روس پر پابندیاں امریکا اور یورپ کے گلے پڑگئیں، موسم سرما میں توانائی کے بحران کا خدشہ

واشنگٹن : امریکا کی روس پر پابندیاں خود امریکا اور یورپ کیلئے تباہ کن ثابت ہورہی ہیں اور اس فیصلے نے امریکا اور یورپ میں گیس اور تیل کی قیمتوں کو آگ لگا دی ہے۔ گیس فراہمی میں کمی سے یورپ میں موسم سرما انتہائی سخت ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ اور گیس و بجلی کے بحران کے خدشات نے سراٹھالیا ہے برطانیہ میں موسم سرما کے دوران گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ برطانیہ میں ایندھن ریگولیٹرز نے کہا ہے کہ دسمبر سے مارچ تک یومیہ تین گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ جبکہ لوگوں کو گیس اور بجلی کے استعمال میں کمی کی ترغیب دی جارہی ہے۔ برطانیہ کی طرح فرانس اور یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک میں بھی موسم سرما کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے امکانات بڑھ گئے۔ ادھر بیلجیم کے وزیراعظم الیگزینڈر ڈی کروُ نے خبردار کیا ہے کہ یورپ میں توانائی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات نہ کیے گئے تو خطے میں نمایاں طور پر صنعتی سرگرمیاں کم ہو جائیں گی اور سماجی بے چینی میں اضافہ ہوگا۔ جب تک گیس مارکیٹس میں مداخلت نہیں ہوگی، ہمیں صنعتی سرگرمیاں بند ہونے کا خطرہ درپیش ہے اور اس صورتحال کے نتائج دور رس ثابت ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular