
واشنگٹن : روس نے یوکرین کی بھاری فوجی امداد پر امریکا کو براہ راست فوجی تصادم کی دھمکی دے دی۔ واشنگٹن میں روسی سفیر اناطولی انتونوف نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین حکومت کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنے کے فیصلے سے تنازعہ میں شریک فریق کی حیثیت سے امریکا کی حیثیت کو تقویت ملے گی۔ ہم واشنگٹن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اشتعال انگیز اقدامات بند کرے جو سنگین ترین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک اہلکار نے کا کہنا ہے روسی صدر پیوٹن بڑے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی غلطی نہیں کریں گے تاہم وہ چھوٹے جوہری ہتھیارجن کو ’ٹیکٹیکل ویپنز‘ کہا جاتا ہے، استعمال کر سکتے ہیں۔ سات ماہ سے جاری جنگ میں روس کے سات ہزار سے پندرہ ہزار فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں دس سے زیادہ جنرلز بھی شامل ہیں۔

































