
ماسکو : روس نے 200 امریکی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکا کی جانب سے اپنے شہریوں پر پابندی کے جواب میں عائد کی گئیں۔ جن لوگوں پر پابندی لگائی گئی ان میں امریکی صدر جو بائیڈن کی بہن اور دو بھائی، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر،سینیٹرز برنی سینڈرز اور الزبتھ وارن شامل ہیں۔ دیگر میں کمپنیوں کے سربراہان اور امریکی ہاؤس کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پال پیلوسی شامل ہیں۔

































