
بیروت : لبنان کی سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حزب اللہ نے ساسا اور شتولا کی صیہونی بستیوں پر راکٹ داغے۔ جبکہ اسرائیلی ہرمیس 450 ڈرون کو مار گرایا۔
ادھر حماس کے القسام بریگیڈ نے ایک بار پھر تل ابیب پر راکٹ داغ دئے۔ راکٹ اور اس کے ٹکڑے تل ابیب کے جنوبی علاقوں میں گرے۔ راکٹ کے حوالے سے تل ابیب میں انتباہی سائرن بجتے رہے۔


































