Thu Oct 22, 2026

سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق

روزانہ کی خبریں

ہندوتوا کی خبریں دینے سے انکار، کئی کشمیری صحافی مستعفی

سری نگر: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کئی صحافیوں نے ہندوتوا عناصر کے حق میں من گھڑت خبریں دینے سے انکار کرتے ہوئے استعفی دے دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق اخبارات کے مالکان صحافیوں کو حقیقی زمینی صورتحال، فوجی تشدد اور مظالم کی رپورٹنگ سے روک رہے تھے اور ہندوتوا عناصر کے حق میں من گھڑت خبریں دینے پر مجبور کر رہے تھے۔ صحافیوں نے ہندوتوا عناصر کے حق میں خبریں دینے کے بجائے نوکریاں چھوڑ دیں۔ مستعفی ہونے والوں میں جہانگیر صوفی، اشتیاق جو، شہرار بخاری اور یعقوب علی جیسے صحافی شامل ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے انگریزی روزنامہ رائزنگ کشمیر کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر رائزنگ کشمیر اور کئی دیگر اخبارات کو کشمیر مخالف ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے فنڈز فراہم کئے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular