Thu Oct 22, 2026

اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی یمنی فوج کی پیشقدمی، تعز کے 11 اضلاع سے سعودی ملیشیا کو نکال دیا گیا ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل

روزانہ کی خبریں

فلسطین کو تسلیم کرنا یہود دشمنی نہیں ہے، یورپی یونین

برسلز: یورپی یونین نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کے اقدام کو یہود دشمنی قرار دینے پر اسرائیل کو کرارا جواب دیدیا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے فلسطین کو تسلیم کرنے پر اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کے اقدام کو یہود دشمن قرار دیتے ہوئے سفارتی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے ناروے اور آئرلینڈ سے اپنے سفیر اور ایلچیوں کو واپس بلالیا تھا جب کہ اسپین کے یروشلم میں قونصل خانے کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کردیا۔ وزیرخارجہ یسرائیل کاٹز نے مذمتی بیان میں کہا تھا کہ یروشلم میں اسپین کے قونصل خانے کو فلسطینی نمائندوں تک رسائی کو بھی روک دیا گیا ہے اور یہ اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کو فلسیطن کو تسلیم کرنے کا جواب ہے۔ جس پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنا کہیں سے بھی یہود دشمنی نہیں ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ غلط اندازے لگا رہے ہیں۔ جوزف بوریل نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا جیسے حماس کی حمایت نہیں ہے بالکل ویسے ہی یہود دشمنی بھی نہیں ہے بلکہ اس کے بالکل برعکس یہ امن کی جانب ایک پیش رفت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular