
واشنگٹن : فلسطینی نژاد راشدہ طلیب ایک بار پھرامریکی کانگریس کی رکن منتخب ہوگئیں۔ راشدہ طلیب نے ریپبلکن حریفا سٹیون ایلیٹ کو شکست دے کر مشی گن کی 12ویں کانگریس ڈسٹرکٹ کی سیٹ برقرار رکھی۔ ڈیموکریٹ ڈیٹرائٹ کی مقامی خاتون نے پہلی بار 2018 میں اس نشست پر کامیابی حاصل کی تھی اورامریکی کانگریس کے لیے منتخب ہونے والی پہلی مسلمان خاتون بنیں 46 سالہ راشدہ طلیب دو لڑکوں کی ماں اور فلسطینی تارکین وطن والدین کی بیٹی ہیں۔ انکی والدہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے قریب بیت ال فوکا میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد یروشلم کے نواحی علاقے بیت حنینا میں پیدا ہوئے۔ طلیب نے 2008 میں ریاستی نمائندے کی دوڑ جیت کر تاریخ رقم کی اور مشی گن لیجسلیچر میں خدمات انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون بن گئیں۔

































