
دوحہ : قطری عدالت نے ہندوستان نیوی کے 8 سابق افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنادی۔ ہندوستانی نیوی کے سابق قطری بحریہ کےلیے ساز و سامان بنانے والی کمپنی دہرہ میں کام کر رہے تھے۔ اور انہیں اسرائیل کےلیے جاسوسی کے الزام میں گذشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کاکہناہےکہ وہ عدالت کے فیصلے سے گہرے صدمے میں ہیں۔ مقدمے کی حساس نوعیت کی وجہ سے اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہہ سکتے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ خاندان کے ارکان اور قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام قانونی آپشنز تلاش کر رہے ہیں۔ فیصلے کو قطری حکام کے ساتھ بھی اُٹھائیں گے۔


































