Tue Oct 13, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی وزیر کا سعودی عرب کا اعلانیہ عوامی دورہ

ریاض : اسرائیل کے وزیر سیاحت ہایم کاٹز اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ یہ سعودی عرب میں اسرائیل کے کسی وزیر کا پہلا اعلانیہ دورہ ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس دورے کی اہمیت یوں بھی بڑھ جاتی ہے کہ اسرائیل اور سعودیہ کے درمیان تعلقات کی بحالی ممکنہ طور پر جلد ہی ہونے والی ہے۔ اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کے پروگرام میں شرکت کے لیے اسرائیلی وزیر سیاحت ہایم کاٹز وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے اس دورے کو سراہا جا رہا ہے اور اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کسی اسرائیلی وزیر کا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیر سیاحت ہایم کاٹز نے کہا کہ سیاحت قوموں کے درمیان ایک پل ہے جو دِلوں کو جوڑنے اور اقتصادی ترقی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میں سعودیہ کے ساتھ تعاون، سیاحت اور اسرائیل کے خارجہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے کام کروں گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular