
مناما : بحرین میں نام نہاد الیکشن کیخلاف عوام نے احتجاج مظاہرے کئے اور ریلی نکالی۔ مظاہرین رات میں ساحلی گاؤں دمستان کی سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم، سیاسی اسیروں اور حکومتی فورسز کے ہاتھوں شہید کئے گئے کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ابو سائبہ اور شکورا کے شمالی دیہاتوں میں میں نام نہاد الیکشن کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کے گروپوں نے انتخابی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح کی ایک ریلی المطلح الصمود کے علاقے میں بھی نکالی گئی۔ جہاں شرکاء نے پارلیمانی انتخابات اور نئے آئین کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

































