
پشاور: حکومت خیبرپختونخوا نے کرم میں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی۔ 4 مبینہ دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 34 کروڑ روپے مقرر کی گئی۔ دہشتگرد کاظم کے سر کی قیمت 10 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ دیگر تین دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 8، 8 کروڑ مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کا تعلق بگن، وتیزئی اور ہارون میلہ کے علاقے سے ہے۔


































