Thu Oct 22, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

زائرین کا اژدہام، عراق میں ناقص انتظامات، ایران نے سرحدوں کو عارضی طور پر بند کردیا

بغداد : ایرانی زائرین کے اژدہام اور ناقص انتظامات کی وجہ سے عراقی سرحدوں کو بند کردیا گیا۔ ایران کی مرکزی اربعین کمیٹی کے سربراہ سید مجید میر احمدی نے کہا ہے کہ شلمچہ اور مہران باڈر پر تشویشناک واقعات پیش آنے اور زائرین کی سلامتی اور سیکیورٹی کے لئے سنگین خطرات پیدا ہونے کی وجہ سے مہران باڈر پر مرکزی اربعین کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ، اعلیٰ سیکیورٹی اہلکار، صوبہ ایلام کے گورنر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت اور باڈر کی صورت حال کا جائزہ لیا اور وہاں پیش آنے والے واقعات کا تجزیہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عراقی حکام نے زائرین کی تعداد کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میر احمدی نے کہا کہ پریشانی کی بنیادی وجہ عراق میں لازمی تیاریوں اور مطلوبہ انتظامات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے زائرین کے داخلے میں سستی اور حمل و نقل میں تیزی نہ ہونا، بارڈر کے دوسری جانب سہولیات کا فقدان، حد سے زیادہ بھیڑ اور گرم موسم جیسے سنگین مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ مرکزی اربعین کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلسل 5 گھنٹے غور و فکر کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام زائرین کی سلامتی اور سیکیورٹی ہمارے لئے ریڈ لائن ہے لہذا ہمارے عراق کی جانب جانے والے تمام راستے اگلی اطلاع تک غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیئے جائیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular