
اسلام آباد: انتخابات میں بدترین دھاندلی کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔ بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ 28 فروری کو سماعت کرے گا۔ بانی پی ٹی آئی اور شیر افضل مروت کی جانب سے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے رجوع کیا گیا تھا۔


































