
نابلس : اسرائیلی فورسز نے ایک اور فلسطینی کو شہید جبکہ کم عمر لڑکوں سمیت 17 کو گرفتارکرلیا۔ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی مزاحمت پر فوجیوں نے شیلنگ اور فائرنگ کی۔ گولیاں لگنے سے 17 سالہ نوجوان مہدی حشش شہید ہوگیا۔ زہریلی آنسو گیس سے 57 فلسطینیوں کی حالت غیر ہوگئی۔ کئی فلسطینی ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ ادھر اسرائیلی فورسز کا رام اللہ اور اطراف میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ فوجیوں نے جلازون پناہ گزین کیمپ میں بھی چھاپے مارے اور گھر گھر تلاشی لی۔ آپریشن کے دوران دو کم عمر لڑکوں سمیت 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

































