
لاہور : پاکستان نے بھارت کو کورونا وائرس پابندیوں کی کیٹیگری سی سے نکال کر واہگہ بارڈر کھول دیا، جسکے بعد اب دونوں ملکوں کے شہری ایک دوسرے کے ملک میں واہگہ بارڈر سے آسکیں گے، کورونا وائرس کے باعث واہگہ بارڈر 22 مئی سے بند تھا، بھارت سے لوگوں کی آمد و رفت کے دوران این سی او سی کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ کے راستے تجارت بند ہے۔


































