
اسلام آباد : پاکستان کو کامیاب سفارت کاری سے آسیان بین الاپارلیمانی اسمبلی میں مبصر کا درجہ مل گیا، یہ درجہ 42ویں آسیان بین الاپارلیمانی اسمبلی نے ایک قرارداد میں منظور کیا، ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق اس اقدام سے پاکستان کے ویژن مشرقی ایشیاء پالیسی کو ایک نئی سمت ملی ہے، اس سے پاکستانی پارلیمان اور آسیان بین الاپارلیمانی اسمبلی کے درمیان تعاون کے فروغ کی نئی شاہراہیں کھلیں گی۔


































