
پشاور : سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ سپاہی اور لانس نائیک نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ پہلی کارروائی لکی مروت میں کی گئی جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی قافلے پر فائرنگ کرنے والے خوارج کو جوابی کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔


































