Tue Oct 13, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی

روزانہ کی خبریں

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جامعۃ النجف اسکردو میں عظیم الشان محفل میلاد

Exif_JPEG_420

اسکرود: جشن میلاد صادقین اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جامعۃ النجف اسکردو میں ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔ اس محفل میں بلتستان اور قومی سطح کے ادباء و شعراء اور دانشوروں نے شرکت کی۔ محفل کی صدارت جامعہ کے پرنسپل شیخ محمد علی توحیدی نے کی جبکہ معروف شاعر، ادیب اور خطیب سید سجاد اطہر موسوی اور شاعر و مصنف احسان علی دانش مہمان خصوصی تھے۔ شیخ احمد علی نوری ممبر جی بی کونسل میزبانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اس محفل میں باذوق جوانوں اور طلباء کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔ اس پرنور محفل میں ابھرتے ہوئے نوجوان شعراء نے خوب داد تحسین وصول کی۔ مولانا حسین بشیر اور مولانا شجاعت غدیری نے نعت رسول مقبول سے دلوں کو گرمایا اور مولانا عارف حسین نے بلتی قصیدہ پیش کیا۔ قادرالکلام شعراء نے اپنے گرانقدر اشعار کے ذریعے محفل کو نورباران کیا اور سامعین سے بے تحاشا داد تحسین وصول کی۔ جناب محمد یوسف کھسمن نے حالات حاضرہ پر اپنے اشعار سے محفل کو گل و گلزار کیا۔ مہمان خصوصی آقائے سید سجاد اطہر موسوی نے آخر میں اپنے خطاب اور دعائیہ کلمات سے نوازا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن نے سچوں کے ساتھ رہنے کا حکم دیا ہے اور آج ہم دو صادقوں کا نہیں بلکہ چودہ سچوں کے راستے کے راہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چودہ معصومین(ع) کی مجموعی سیرت کو دیکھیں گے تو ان میں ایسی ہماہنگی نظر آتی ہے کہ ایک ہی معصوم کی سیرت معلوم ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں محمد و آل محمد علیہم السلام کی سیرت پر چلنے کی توفیق عنایت کرے۔ آخر میں انہوں نے عالم اسلام کی سربلندی، عالم کفر کی نابودی اور مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular