
نیویارک : اسلامی تعاون تنظیم نے سلامتی کونسل سے فلسطین کو فوری رکنیت دینے کا مطالبہ کردیا۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر چھ فریقی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیا اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت، فلسطینی ریاست کی آزادی اور فلسطینی پناہ گزینوں کے مسئلے کا منصفانہ حل تلاش کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے طویل المدتی بین الاقوامی اتفاق رائے کو یکجا کیا جائے۔ سلامتی کونسل اقوام متحدہ میں فلسطین کی ریاست کی مکمل رکنیت کو فوری طور پر منظور کرے اور ضروری بین الاقوامی تحفظ فراہم کرے۔

































