
تل ابیب : اسرائیل کے تمام اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے وزیراعظم نیتن یاھو کو خبردارکیا ہے کہ غزہ شہر پر قبضہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔اسرائیلی نشریاتی ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ نیتن یاھو کی زیرصدارت سیکیورٹی کابینہ کا اہم اجلاس تقریباً 5 گھنٹے جاری رہا۔ اجلاس کا ایجنڈا صرف غزہ پر قبضے کی تیاریوں پر مرکوز تھا ۔اجلاس میں اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے خبردار کیا کہ غزہ سٹی پر قبضہ طویل وقت لے گا اور اس دوران قیدیوں کی زندگیاں شدید خطرے میں پڑ جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کو مکمل طور پر خالی نہیں کرایا جا سکے گا بلکہ انتظامیہ کو وہاں حکمرانی مسلط کرنا پڑے گی۔ سیکیورٹی حکام کے انتباہ کے باجود نیتن یاھو کا اصرار تھا کہ وہ فوجی کارروائی کی منظوری دیں۔


































