Thu Oct 22, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

شمالی کوریا کا ایٹمی طاقت بننے اور دفاع میں جوہری بم استعمال کرنے کا اعلان

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے نیا قانون منظور کیا ہے جس کے مطابق شمالی کوریا نے خود کو ایک ایٹمی ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دفاع میں کسی بھی ملک کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ایٹمی حملہ کر سکتا ہے۔ نئے قانون کے مطابق شمالی کوریا نے خود کو ایک ایٹمی ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دفاع کے لئے کسی بھی ملک کی طرف سے لاحق خطرات کے مقابلے میں ایٹمی حملہ کر سکتا ہے۔ پیپلز اسمبلی سے پاس کئے گئے بل کے ذریعے ملک کو جوہری ہتھیاروں کا مالک ایک ملک قرار دیا گیا۔ نئے منظور شدہ قانون کے مطابق اگر ملکی نیوکلیئر فورس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کسی دشمن ملک کے حملے سے خطرے میں ہو تو اس ملک پر آٹومیٹک طور پر ایٹمی حملہ کر دیا جائے گا۔کم جونگ ان نے اس قانون کے بارے میں کہا کہ اس سے ملک نیوکلئیر ریاست بن گیا ہے اور اسے رول بیک نہیں کیا جا سکتا، اس قانون سے ہمارے ایٹمی اثاثوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو پائے گا، یہ قانون اٹیمی ہتھیاروں کو ختم کرنے کے مذاکرات کا راستہ بند کردے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular