
پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل 15سو کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے، سرکاری میڈیا کے مطابق میزائل دشمن کی حدود میں داخل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکا میں قائم کارنیگی انڈومنٹ برائے بین الاقوامی پیس کے سینئر فیلو انکت پانڈا نے کہا کہ شمالی کوریا میں یہ پہلا کروز میزائل ہوگا جسے واضح طور پر اسٹریٹجک کردار کے لیے بنایا گیا ہے۔


































