Tue Oct 13, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی دہشتگرد ’’را‘‘ کی سرپرستی میں سرگرم: انٹیلی جنس رپورٹ

راولپنڈی: پاکستانی انٹیلی جنس نے مقبوضہ کشمیر میں را کے مذموم مقاصد بے نقاب کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ مختلف مقامات پر غیر مقامی دہشت گردوں کی موجودگی کے ثبوت ملے ہیں جو ممکنہ طور پر پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف استعمال کیے جائیں گے۔
انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی دہشت گرد بدنام زمانہ را کی پُشت پناہی میں سر گرم ہیں، غیر مقامی دہشت گرد قابض افواج کے اڈّوں اور مورچوں کے پاس آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا کہ غیر مقامی دہشت گردوں کو قابض افواج کے ٹریننگ ایریاز کے قریب دیکھا گیا ہے، لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگلات میں بھی خفیہ تربیتی مراکز میں غیر مقامی دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق غیر مقامی دہشت گرد آپس میں پشتو اور دری زبانوں میں بات کرتے ہیں، قوی امکان ہے کہ یہ غیر ملکی کرائے کے قاتل ہیں، غیر ملکی دہشت گرد یا تو کشمیری مجاہدین کے خلاف استعمال ہونگے یا پاکستان مخالف فالس فلیگ کیے جائیں گے۔
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں را کی پاکستان اور کشمیر دشمن حرکات و سکنات پر مبنی خصوصی انٹیلی جنس رپورٹ عالمی برادری کے ساتھ شیئر کر دی، عالمی برادری سے مشکوک کیمپس اور مشکوک غیر ملکیوں پر سوال اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔
پاکستان نے عالمی برادری اور دوست ممالک کو مراسلہ بھیجا ہے کہ عالمی برادری را کے مذموم مقاصد پر نظر رکھے، پاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسیوں نے مقبوضہ کشمیر میں قائم خفیہ تربیتی کیمپوں پر خاص نظر رکھنا شروع کر دی۔ انٹیلی جنس ذرائع نے واضح کیا کہ مراسلے کا مقصد دنیا کو بھارت کی نئی سازش سے باخبر رکھنا ہے، بھارت کی جانب سے یہ کھیل کشمیری عوام کے حقوق دبانے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کے لیے کھیلا جا رہا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular