
نیویارک: اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ غزہ اور اسرائیل کی سرحدوں میں کسی بھی قسم کی تبدیلی قابلِ قبول نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے اسرائیلی فوجی سربراہ ایال ضمیر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ یلو لائن کا تصور اصل معاہدے کی روح کے خلاف ہے۔ اقوام متحدہ غزہ کی بات ہمیشہ اس کی اصل اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے تناظر میں کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی یکطرفہ سرحدی تبدیلی کو نہ تو معاہدے کی روح کا حصہ سمجھا جاسکتا ہے اور نہ ہی یہ عالمی اصولوں کے مطابق ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایال زمیر نے دعویٰ کیا کہ ’یلو لائن‘ غزہ کی نئی سرحد ہے اور اسرائیل غزہ کے وسیع علاقوں پر آپریشنل کنٹرول برقرار رکھے گا۔ اقوام متحدہ نے ایسے تمام اقدامات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔


































