Thu Oct 22, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

سینکڑوں فلسطینیوں کے قاتل نتن یاہو کی 14 ماہ بعد اقتدار میں واپسی

یروشلم : اسرائیل کے سابق انتہا پسند وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ایک بار پھر اقتدار میں واپس آگئے۔ حتمی انتخابی نتائج کے مطابق نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اور انتہائی دائیں بازو اور مذہبی انتہاپسندوں کے اتحادیوں نے پارلیمنٹ کی 120 میں سے 64 نشستیں حاصل کیں۔ یہ سابق وزیر اعظم کی ڈرامائی واپسی کی علامت جنہیں 14 ماہ قبل ان کے مخالفین نے معزول کر دیا تھا۔ نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی نے 32 ۔ وزیراعظم یائرلیپڈ کے سینٹرسٹ یش آتید پارٹی 24، قوم پرست مذہبی صیہونی اتحاد 14؛ اور وزیر دفاع بینی گینٹز کی نیشنل یونٹی پارٹی 12 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔ اس بار سخت گیر دائیں بازو کی یہودی جماعت حداش جبہ کے بھی 4 ارکان منتخب ہوکر اسمبلی میں پہنچ گئے۔ اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے الیکشن میں شکست تسلیم کرتے ہوئے نیتن یاہو کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔ اسرائیل میں ساڑھے تین سال میں پانچویں بار الیکشن ہوئے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کرپشن الزامات کے باعث سیاسی اتحاد نیتن یاہو کے بجائے یہودی آبادکاری کے شدید حامی، سخت گیر اور فلسطینیوں کے سخت مخالف یہودی رہنما 46 سالہ إيتمار بن غفير کو موقع دیا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular