
اسلام آباد : افغانستان کی صورتحال پر پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوگا، وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس پاکستان کی دعوت پر ہو رہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ورچوئل اجلاس میں چین، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے، ہمسائیہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان کی بدلتی صورتحال، درپیش چیلنجز اور علاقائی استحکام یقینی بنانے پر غور ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پرامن، مستحکم افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ خطے میں سیکیورٹی کےلیے کردار ادا کرے گا۔


































