Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

قومیں اتحاد و اتفاق کے بغیر اکٹھے نہیں رہ سکتیں، علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر کو اسلام آباد میں عظیم الشان عشق پیغمبر اعظم(ص) مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جو بین المسالک کے درمیان وحدت کا عکاس ہوگا، یہ پورا مہینہ ہمارے لئے عید کا مہینہ ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ قومیں اتفاق و اتحاد کے بغیر اکٹھے نہیں رہ سکتیں اور انتشار کمزوری و ضعف کا باعث ہے، ریاست کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں وحدت کی فضاء کو قائم رکھے، مسلم و غیر مسلم تمام پاکستانیوں کے درمیان اتحاد ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے عوام کی درست ترجمانی درست راہ شیعہ سنی آپس میں بھائی ہیں، یہ مسلم پاکستان ہے، یہ شیعہ، سنی پاکستان نہیں ہے، جو بھی لوگ ملک میں مسلکی کھیل کھیلتے ہیں، وہ ملکی سالمیت پر وار کرتے ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل کو آگے بڑھ کر وحدت و محبت کے لیے کوشش کرنی چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل پر ہمارے سخت تحفظات ہیں، ایسا لگتا کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں مخصوص سوچ کے لوگوں کا قبضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت تاریخ کے سخت اور نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، ہر مسلک و مذہب کے افراد کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیئے، فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کے لیے ہمارے ملک میں بہت کوششیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اسرائیل کی حمایت میں کام کرنے والے احمقوں کی جنت میں ہیں۔ اسرائیل کو تسلیم کرنا یعنی کشمیر کو بھول جانا ہے، اسرائیل جو خود ڈوب رہا ہے، کچھ لوگ ان کی کشتی میں سوار ہونا چاہتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular