
اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ وقت لانگ مارچ کانہیں ملک کوآگے لےکر جانےکا ہے، اپوزیشن کولانگ مارچ کاشوق پوراکرنا ہےتوکر لے، ملک میں انتشار اور امن وامان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، اپوزیشن کوحکومت سےبات چیت کرنی پڑیگی، حکومت کےدروازے کسی کیلئے بند نہیں ہونگے، شیخ رشید نے کہا کہ حکومت قومی مفاہمت کیلئے تیارہے، قومی حکومت کے خواب کی تعبیرالٹی نکلےگی۔


































