Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

مسلم ممالک کو اسرائیل سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے چاہیے، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نےکہا ہے کہ غزہ میں ہولناک جرائم پر اقوام عالم بالخصوص مسلم ممالک کو اسرائیل کے ساتھ تجارتی اور سیاسی تعلقات منقطع کرنے چاہییں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور کابینہ کے ارکان سے ملاقات میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ صیہونی فوج بغیر کسی شرم کے متعدد جرائم اور حیران کن تباہ کاریاں کر رہی ہے۔ یہ جرائم امریکا جیسے ملک کی حمایت سے کیے جا رہے ہیں، لیکن صورتحال کا مقابلہ کرنے کا راستہ بند نہیں ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو دنیا کی سب سے زیادہ تنہا اور نفرت زدہ حکومت قرار دیا اور کہا کہ ایران کی سفارت کاری کی ایک اہم سمت دیگر ممالک کو اس مجرمانہ فوج کے ساتھ سیاسی اور تجارتی تعلقات منقطع کرنے پر زور دینا ہونا چاہیے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ایرانی عوام کی معیشت اور زندگی کے حالات کو بہتر بنانے کو ترجیح دیں۔ ملک میں محنت، کارکردگی اور امید کی فضا کو دشمن کی طرف سے مسلط کردہ جنگ اور صلح کے درمیان کشمکش کی حالت پر غلبہ دلانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی معیشت آج کے سب سے اہم مسائل میں سے ایک ہے اور حکومت کو اس میدان میں فوری اور سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔ عوام کی معیشت اور روزمرہ زندگی سے وابستہ مسائل حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے قیمتوں میں بے قابو اضافے کو عوام کے لئے سنگین مسئلہ قرار دیا اور تاکید کی کہ حکومت بازار پر ایسا کنٹرول قائم کرے کہ لوگ مہنگائی اور بےاعتمادی کا شکار نہ ہوں۔ ضروری اجناس کی ذخیرہ اندوزی روکنا، عوام کو کم از کم دس بنیادی اشیا مناسب قیمت پر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صنعتیں ملک کی اقتصادی ترقی کی کلید ہیں، اس لئے کارخانوں اور صنعتوں کی سرگرمی کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے اور ان کی بجلی یا دیگر سہولیات بند نہ کی جائیں۔ انہوں نے ملک میں قائم اتحاد اور ہم آہنگی کی فضا کو قیمتی موقع قرار دیا اور کہا کہ ریاست کے تینوں ستونوں کے درمیان تعاون قابل ستائش ہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر حکومت کو ایسے ادارے ختم کرنے چاہئیں جن کی موجودگی یا غیر موجودگی میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular