Wed Oct 14, 2026

آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

مسلم ممالک اسرائیل کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات فوری منقطع کریں، آیت اللہ خاتمی

تہران : آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ اللہ کا وعدہ ہے اگر ہم خدا کا ساتھ دیں تو وہ ہمارا خیال رکھے گا، اگر تقوی اختیار کریں تو اپنی برکات ہم پر نازل کرے گا لیکن اگر نافرمانی کریں تو عذاب الٰہی کا شکار ہوجائیں گے۔ تہران میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت عالمی برادری کی نظروں کے سامنے غزہ کے مظلوم عوام پر بموں کی بارش کررہی ہے۔ دنیا کے کونے کونے میں صیہونی حکومت کے مظالم کو محسوس کیا جارہا ہے۔ اب تک غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں دس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ اگرچہ فلسطینیوں کو نقصان ہوا ہے لیکن دوسری طرف صیہونی حکومت کو بھی ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پانچ لاکھ سے زائد صیہونی اپنے گھروں کو چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ یہ دوبارہ ان علاقوں میں واپسی کے لئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کا فرمان ہے کہ ظالم اپنے ظلم کی وجہ سے نابود ہوگا۔ اسی فرمان کے تناظر رہبر انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ مستقبل فلسطینیوں کا ہے اور اس جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوکر رہیں گے۔ خطیب نماز جمعہ نے عرب ممالک سے اپیل کی کہ صیہونی حکومت کے ساتھ روابط منقطع کریں۔ ایک دور تھا جب عرب ممالک صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے دوڑیں لگارہے تھے ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ اسرائیل پر کب تک تکیہ کرتے رہیں گے۔ عرب ممالک کو چاہئے کہ غاصب اسرائیل کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات فوری منقطع کرتے ہوئے جنگ بندی کے لئے کوشش کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular