
کابل : افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبد الغنی برادر منظر عام پر آ گئے ملاعبدالغنی برادر نے کسی بھی قسم کے جگھڑے یا تلخ کلامی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خیریت سے ہوں اور ہمارا اتحاد مضبوط ہے، اندرونی تصادم میں ان کے زخمی ہونے کی اطلاعات غلط ہیں،عبدالغنی برادر نے انٹرویو میں اس بات کی تردید کی کہ وہ طالبان کے ایک حریف دھڑے کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہوئے تھے۔


































