
لندن : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 61 لاکھ 11 ہزار 764 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 46 لاکھ 52 ہزار 801 ہو گئیں کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 87 لاکھ 1 ہزار 864 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار 545 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 27 لاکھ 57 ہزار 99 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 80 ہزار 274 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 21 لاکھ 40 ہزار 103 ہو چکی ہے۔


































