
اوٹاوا : مغربی ممالک میں ایران کیخلاف نفرت ابھارنے کیلئے انتہائی گمراہ کن خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ جس میں ان ممالک کے حکمران بھی شامل ہیں۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کردیا کہ ایران میں مظاہروں میں حصہ لینے پر 15000 افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ انہوں نے کرد خاتون مہسا امینی کی موت سے شروع ہونیوالے فساد پر شرپسندوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اور لکھا کہ کینیڈا ایرانی حکومت کے 15,000 مظاہرین کو سزائے موت دینے کے وحشیانہ فیصلے کی مذمت کرتا ہے۔ یہ بہادر ایرانی اپنے انسانی حقوق کے لیے لڑ رہے تھے اور ہم ان کی حمایت میں متحد ہیں۔ اس جھوٹی خبر پر انہیں میڈیا گروپس اور صحافیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا جس پر انہوں نے اپنی ٹوئٹ حذف کردی۔

































