
ینگون : میانمار میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی اسکول پر فائرنگ سے 6 بچے ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔ اسکول پر فائرنگ کا واقعہ جمعہ کو سیگنگ ریجن کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ تاہم اس خبر کو دبا دیا گیا تھا۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز پر حملے کیلئے باغی اسکول کی عمارت استعمال کر رہے تھے جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

































